اداکار نورالحسن کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار و میزبان نورالحسن نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔
اِن دنوں جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے خدا اور محبت کے تیسرے سیزن میں نظر آنے والے نورالحسن نے حال ہی میں نجی ٹی کے پروگرام میں شرکت کی۔

اداکار سے میزبان فیضان شیخ نے سوال کیا کہ آپ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی جس پر نور حسن نے سوچتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے انٹرمیڈیٹ کے بعد پڑھانا شروع کردیا تھا لیکن اسے تنخواہ نہیں کہوں گا۔

نورالحسن نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے اخبار میں سب سے پہلے جاب کی تھی اور اس وقت میری تنخواہ 2700 روپے تھی۔