
سی این این کی خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ، ویڈیو وائرل
شہریوں کے ساتھ طالبان کا رویہ دوستانہ ہے،مجھے دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم مجھے کوریج سے نہیں روکا، خاتون صحافی کلاریسا وارڈ
طالبان کا رویہ دوستانہ ہے، مجھے دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم مجھے کوریج سے نہیں روکا، سی این این کی خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ، ویڈیو وائرل- تفصیلات مطابق اس وقت دنیا بھر کی نظریں افغانستان پر لگی ہیں اور ہر صحافی اپنی جان پر کھیل کر وہاں سے خبریں بھیج رہے ہیں۔
سی این این کی خاتون رپورٹر کلاریسا وارڈ برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ وہ سی این این کیلئے سڑکوں پر عوام اور طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ کلاریسا وارڈ نے اپنے چینل کے ذریعے شہر کے حالات سے آگاہ کیا۔
CNN reporter on the Taliban takeover in Afghanistan: “They’re just chanting ‘Death to America,’ but they seem friendly at the same time.” #Afghanistan #Talibans pic.twitter.com/hYtCBVqeTc
— Sophia Fisher (@sophiabfisher) August 16, 2021
افغان طالبان کے آنے کے بعد کابل کی کیا صورتحال ہے سی این این کی خاتون رپورٹر نے آنکھوں دیکھا حال بتایا۔ برقع میں ملبوس سی این این کی رپورٹر نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔ فتح پر خوشی سے سرشار طالبان شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیئے ۔ افغان صدارتی محل اور امریکی سفارتخانے کا کنٹرول بھی ان کے ہاتھ میں ہے۔ کلاریسا وارڈ نے رپورٹ دی کہ طالبان جنگجووں نے امریکہ کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔
شہریوں کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ ہے اور عوام ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوا رہے ہیں ۔ سی این این کی خاتون رپورٹر کے مطابق طالبان جنگجووں کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ خاتون رپورٹر کے مطابق انہیں دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم انہیں کوریج سے نہیں روکا ۔