یہ علامات بتاتی ہیں کہ بچہ درست طریقے سے پرورش پا رہا ہے

ہر ح ا ملہ عورت کو، چاہے وہ شادی شدہ اور پہلے سے اولاد والی ہو یا بہت چھوٹی، تنہا یا پہلی بار ح ا ملہ ہوئی ہو، اپنے خاندان اور برادری کی محبت اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔اسے صحت کی مناسب نگہداشت اور موزوں غذا کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔جب تم دوبارہ اسکول جانے کو تیار ہو تو میں بچے کی دیکھ بھال میں مدد کروں گی تاکہ تم ڈپلوما لےسکو۔اسے تسلی

اس کا ح م ل صحت سے بھرپور ہوتا ہے اور بچہ

تندرست رہتا ہے۔ اچھا کھانے پینے سے ماں کے پیٹ میں بچے کو پروان چڑھنےمیں مدد ملتی ہے، پیدائش کےبعد بہت زیادہ خون نہیں بہتا اور ماں کی طاقت جلد بحال ہوجاتی ہے۔ ح ا ملہ عورت کو روزانہ کافی غذا کی ضرورت ہوتی ہے خصوصاً ایسی خوراک جس میں آئرن کی مقدار بھرپور ہو جیسے گوشت، مچھلی، چکن، انڈے، دالیں، مٹر اور پتوں والی ہری سبزیاں ۔ اگر خاندان میں سب کے لیے کافی غذا نہیں تو عورت کو ہمیشہ دوسروں جتنی یا ممکن ہو تو زیادہ غذا ملنی چاہیے۔ اسے فولک ایسڈاستعمال کرنا چاہیے اور اپنی صحت کارکن سے پوچھنا چاہیے کہ کیا اسے دیگر کون سے حیاتین (وٹامنز)کی ضرورت ہے۔بنیادی غذائیں (نشاستے (کاربوہائیڈریٹس) جیسے چاول یا کساوا)جسم بنانے والی غذائیں (لحمی غذائیں (پروٹینز) جیسے گوشت، دالیں، انڈے اور

دودھ)توانائی سے بھرپور غذائیں (چکنائیاں فیٹس اور تھوڑی قدرتی مٹھاس)حفاظتی غذائیں (بہت سی حیاتین اور معدنیات والی غذائیں جیسے پھل اور سبزیاں)اچھا کھانے پینے کے بہت سے اچھے اثرات ہوتے ہیں ، لیکن ناقص یا کم غذا ح ا ملہ عورت اور اس کے بچے کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ ناقص غذائیت سے خون کی کمی ہوسکتی ہے جس سے کمزوری پیدا ہوتی ہے، بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور صحت کے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بچہ بہت چھوٹا ہوسکتا ہے یا پیدائشی نقائص ہوسکتے ہیں اور پیدائش کے دوران یا تھوڑی دیر بعد ماں یا بچے کے مرنے کا خطرہ بڑھ سکتا