
پسند کی شادی کرنے پر والدین نے لڑکی کو بہانے سے گھر بلا کر قید کر لیا ، روزانہ اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں ؟افسوسناک انکشاف
شہر قائد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے اسے گھر بلاکر کر تشدد کا نشانہ بناتے کر قید کر دیا۔
مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے شوہر کاموقف ہے کہ تھانے کے چکر لگانے پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی، بیوی پر تشدد ہو رہا ہے، اعلیٰ حکام میری بیوی کو اس کے اہلِ خانہ کی قید سے چھڑائیں۔شوہر عادل کا کہناتھا کہ ہم نے رواں سال اپریل میں پسند کی شادی کی تھی،لڑکی کے گھر والوں نے کہا کہ لڑکی کو گھر بھیج دو ہم باقاعدہ رخصتی کریں گے، گھر لے جا کر لڑکی کو اس کے والدین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
لڑکے نے بتایا کہ میری بیوی میرے پاس واپس آنا چاہتی ہے، بیوی کو تشدد کر کے گھر میں باندھ کر رکھا گیا ہے۔عادل کا کہنا ہے کہ میں گلبرگ اور گلشن تھانے گیا لیکن وہاں میری کوئی سنوائی نہیں ہوئی، میرے سسر نے گلبرگ تھانے میں سب کے سامنے میرا نکاح نامہ پھاڑ دیا۔لڑکی کی اپنے شوہر کو بھیجی گئی آڈیومیں بتا رہی ہے کہ اسے گھر میں باندھ کر رکھا گیا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لڑکی کے شوہر کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام میری مدد کریں اور میری بیوی کو اس کے اہلِ خانہ کی قید سے چھڑائیں۔