
پاکستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
حرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 8 سے 10 محرالحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے مجالس اور جلوسوں کی
سیکورٹی کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 8سے 10 محرم تک ڈبل سواری پرپابندی عائد رہے گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کر دیا گیا