
ترک ڈراما ارطغرل غازی کے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے
ترکی کی مقبول ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل جسے پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے کے دوسرے سیزن میں ‘کورکوت بے’ کا کردار کرنے والے اداکار ‘حسین اوزے’ انتقال کرگئے۔
حسین اوزے کے انتقال کی خبر ارطغرل غازی کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے شیئر کی۔
مہمت بوزداغ نے اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ حسین اوزے، ہماری سیریز ارطغرل کے قابلِ قدر اداکار اور معزز تھیٹر آرٹسٹ انتقال کرگئے’۔