محکمہ موسمیات نے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مگر کب سے؟ جانئے

کراچی محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں یکم ستمبر سے بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ مون سون ہواﺅں کا سلسلہ کل رات سے سندھ میں داخل ہو گا ، تھر پارکر ، عمر کوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے ، کراچی میں بھی یکم ستمبر سے تین ستمبر تک ہلکی اور درمیانے درجے کی بارشیں ہو سکیت ہیں ۔ 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلو درہے گا ،صبح ورات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے ۔