
طالبان نے امریکہ سے نائن الیون حملوں میں اسامہ بن لادن کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگ لیے
کابل افغان طالبا ن نے امریکہ سے نائن الیون حملوں میں تحریک طالبان کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے ہیں۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکہ کی افغانستان میں فوج کشی بلاجواز تھی اور آج 20 سال بعد بھی اسامہ بن لادن کے نائن الیون حملے میں ملوث ہونے کو ثابت نہیں کیا جا سکا ہے۔امریکہ آج تک کسی بھی عالمی فورم پر اسامہ بن لادن کے نائن الیون میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کرسکا ا۔ہم القاعدہ یا کسی دوسرے گروپ کو امریکہ یا اس کے اتحادیوں پر حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔