امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملے میں کابل دھماکے کے منصوبہ ساز کی ہلاکت کا دعویٰ

کابل ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے انقتام کا عزم کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ داعش کے دہشت گرد جتنا چاہیں چھپ جائیں چن چن کر ماریں گے، کابل حملوں کے ذمہ داروں کو چھوڑیں گے نہیں، جس کے بعد امریکا نے اپنا بدلا پورا کرلیا، کابل ایئرپورٹ پر حملت کاماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

امریکا نے افغانستان میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کردی، صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ کر کے کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک کردیا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کر دی،امریکی سینٹرل کمانڈز نے کہا کہ ڈرون حملہ صوبہ ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر کیا گیا، حملے میں داعش کے منصوبہ ساز کو ہلاک ہوگیا، منصوبہ ساز گاڑی میں ساتھی کے سوار تھا جسے ٹارگٹ کیا گیا اور مار دیا،حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔

دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد ایک سو پچھتر ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں دو سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تیرہ امریکی فوجی کے ساتھ دو برطانوی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے،افغان حکام کے مطابق دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔