
معروف بالی ووڈ پروڈیوسر فراڈ کے الزام میں گرفتار
بالی ووڈ کے فلم پروڈیوسر اجے یادیو کو کاروباری افراد کے ساتھ فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
اجے یادیو پر الزام ہے کہ اس نے مختلف ناموں سے کاروباری افراد کو بیوقوف بنا کر رقم ہتھیائی۔ اس نے دلی سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین سے 32 لاکھ روپے ہتھیائے تھے جس کی شکایت پر اجے یادیو کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اجے یادیو نے ایک شخص کو انتہائی کم سود پر 65 کروڑ روپے کے قرضے کا لالچ دے کر اس سے 18 لاکھ روپے ہتھیائے اور غائب ہوگیا۔ ملزم لوگوں سے فراڈ کرکے حاصل ہونے والی رقم فلموں میں انویسٹ کرتا تھا۔ اجے یادیو اب تک چھ فلمیں پروڈیوس کرچکا ہے تاہم اس کی تمام فلمیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔