
حکومت کا خواتین سے دست درازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی اور اس جیسے دیگر واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ خواتین سے دست دارزی اور دیگر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بڑی بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ اس معاملے سب سے مشاورت کی جائے گی اور اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جا رہی جو حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ دانشور ، علما اور سول سوسائٹی حکومت کی رہنمائی کریں گے۔