
ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کردی
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منظور کروائیں۔
ماہرہ خان نے وزیراعظم کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کی جس میں وہ اسلام آباد میں بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے والی نور مقدم کیس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ نورمقدم کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔
ماہرہ خان نے وزیراعظم کے اس بیان کو سراہا اور ان سے درخواست کی کہ اب گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل بھی منظور کروائیں۔ ماہرہ نے مزید لکھا جب تک قوانین موجود نہیں ہوں گے، تب تک خواتین ہمیشہ زیادتی کا شکار رہیں گی، احتساب لازمی ہونا چاہئے۔