دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیزنے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔جمیکا میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اس موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور یاسرشاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دی تھی۔