فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی  کی قرعہ اندازی، چیف جسٹس آف پاکستان سمیت  اہم شخصیات کے پلاٹس نکل آئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی  کے 4700 پلاٹس کی قرعہ انداز میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت اہم شخصیات کے پلاٹس نکل آئے۔

اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر ایف 14، ایف 15 کے پلاٹس کی قرعہ اندازی کردی گئی،جس میں معروف ججز اور بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے بھی پلاٹ نکلے۔جن اہم شخصیات کے پلاٹس نکلے ان میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد، سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی، سپریم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک ، سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد، سابق چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ اور وفاقی سیکرٹری کیپٹن ریٹائرزاہد سعید، معروف بیوروکریٹ حضر حیات خان، سابق ڈی جی پاکستان پوسٹ اعجاز احمد منہاس، بیوروکریٹ حضر حیات خان، زاہد سعید اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے  نام شامل ہیں۔