تیاری کر لیں بس کچھ لمحے باقی رہ گئے محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں یکم اور دو ستمبر کو بارش متوقع ہے۔ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ رات اور صبح میں

پھوار کے امکانات ہیں۔سردار سرفراز نے بتایا کہ پورا ہفتے شہر میں کوئی غیر معمولی بارش کا امکان نہیں ہے تاہم امید ہے کہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں بارش ہوسکتی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ سندھ میں 31 اگست کے

بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتےہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے۔ تاہم یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر میٹ نے بتایا کہ کچھ روز سے عمر کوٹ اور تھرپارکر میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی ہے۔ وہ اسپیل وہیں تک محدود ہے اور راجسستان تک پہنچ کر بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔