آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسارہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم ژوب میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ ٍبارش: بلوچستان:ژوب میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، دالبندین ، نور پور تھل ، نوکنڈی42 ، بھکر، خا نیوال اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔